مسئلہ کشمیر کے حل کا کلیہ عمران خان کا وژن، مسئلہ کشمیر اجاگر اور آزاد کشمیر میں احتساب، عمران خان کے سوالات پہ عبدالقیوم نیازی کے جواب
No image اسلام آباد (7اگست2021)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی تقرری کے لئے امیدواروں سے تین سوال کئے اور عبدالقیوم نیازی کے جوابات سے مطمئن ہو کر انہیں آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک خبرمیں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تین سوال الگ الگ وزارت عظمی کے چنیدہ امیدواروں کے سامنے رکھے اور تسلی بخش جواب دینے والے کو اس اہم عہدے پر فائز کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم کے تین سوالات میں پہلا سوال یہ تھا کہ آپ کے پاس کشمیر کے مسئلے کے حل کا کلیہ کیا ہے؟ دوسرا سوال یہ کہ آپ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کیا کریں گے؟ اور تیسرا سوال کہ کشمیر کے عوام کے مسائل کا حل آپ کے پاس کیا ہے؟
ذرائع کے مطابق عبدالقیوم نیازی نے تین سوالوں کے جواب سے وزیراعظم کو مطمئن کیا اور کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے لیے وزیراعظم کے وژن پر عمل درآمد کرکے دکھائیں گے۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے اور احتساب کا نظام آزاد کشمیر میں ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہوگا۔
واپس کریں