مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے،سینئر نائب صدر طاروق فاروق چودھری کی وضاحت
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے سینئر نائب صدرطارق فاروق چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ھے اور ھر قسم کی آزمائش اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے تیار ھے۔ افواہ ساز فیکڑیاں آزاد جموں کشمیر میں پی ٹی آئی کی نیازی حکومت بنتے ھی بوکھلاہٹ کا شکار ھو کر حکومت سازی کے عمل کی وجہ سے اپنی صفوں میں انتشار اور اختلاف سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کی قیادت اور پارٹی کے سینئر ر ہنمائوں کے بارے میں من گھڑت اور خلاف حقائق جھوٹی خبریں دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔
طارق فاروق چودھری نے ایک بیان میں بتایا کہ چند روز قبل ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ھوئے پارٹی کے بعض سینئر عہداداروں نے اپنے عہدوں سے مستعفی ھونے کی بات کی تھی جسے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر جناب شاھد خاقان عباسی اور سیکرٹری جنرل جناب احسن اقبال نے فوری نامنظور کر دیا تھا۔ راجہ محمد فاروق حیدر ابھی بھی پارٹی کے صدر کے فرائض سر انجام دے رھے ھیں اور انہیں پارٹی کے قائد جناب نواز شریف ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن جناب شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر تمام رھنماوں اور عہدے داروں اور کارکنان کا مکمل اعتماد حاصل ھے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان اطمینان رکھیں اور سیاسی مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کا موثر جواب دیں ۔
واپس کریں