میرے استعفے کی خبریں من گھڑت،جھوٹا پروپیگنڈہ ، نواز شریف کی قیادت میں متحد و منظم ہیں، سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ میرے استعفے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر قائد نواز شریف کی قیاد ت میں متحد و منظم ہیں۔ شاہ غلام قادر نے ایک بیان میں کہا کہ میں جماعت بنانے والوں میں سے ہوں، راجہ محمد فاروق حیدر خان پارٹی کے صدر اور چودھری طارق فاروق سینئر نائب صدر ہیں ،مختلف اشوز پر آپس میں بات چیت اور بحث جمہوری عمل کا حصہ ہے، ہم ایک ٹیم ہیں۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ میں نے مستعفی ہونے کی کوئی بات نہیں کی ہے ،یہ بعض شکست خوردہ عناصر کا جھوٹا پروپیگنڈہ ہے،جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائد محترم محمد نواز شریف،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میں ہم سب متحد اور ایک ٹیم کی طرح جماعت کی مضبوطی کے لئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
واپس کریں