آزاد کشمیر کے صدر کا انتخاب17 اگست اور کونسل کے چار ارکان 23 اگست کو منتخب کئے جائیں گے
No image مظفرآباد( 09 اگست 2021)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نیآزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 17 اگست اور کشمیر کونسل کے چار ارکان کا انتخاب23 اگست 2021کو کرانے ا علان کیا ہے۔آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے صدر آزادجموں وکشمیر کے انتخابات کے لیے جاری شیڈول کے مطابق 17 اگست 2021 کو صدرآزادجموں وکشمیر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ 12اگست 2021 کو10 بجے تا 12 بجے دن چیف الیکشن کمشنر/ ریٹرننگ آفیسر کے پاس صدر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر/ ریٹرننگ آفیسر اسی دن کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ 16 اگست 2021 کو11:30بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔ 17 اگست 2021 کو10 بجے تا 02 بجے پولنگ ہو گی۔
آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں وکشمیر کونسل کے 4 ممبران کے انتخاب کے لیے شیڈول جار ی کر دیا ہے۔کونسل کے ممبران کے انتخاب کے لیے 23 اگست 2021 کو 10 بجے تا 02 بجے دن اسمبلی ہال میں پولنگ ہو گی۔ شیڈول کے مطابق 13 اگست 2021 کو 09 تا 02 بجے دن ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔ 13اگست 2021 کو 02 بجے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کا غذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ 16 اگست2021 کو 09 تا 12:30 بجے کاغذات نامزدگی کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس اپیلیں دائر کی جائیں گی۔ 21 اگست 2021 کو 09 تا 12:30 بجے الیکشن کمیشن اپیل ہا پر سماعت کرے گا۔ 21 اگست 2021 کو01 تا 04 بجے الیکشن کمیشن اپیل ہا پر فیصلہ کرے گا۔ 22 اگست 2021 کو11:30 بجے سے پہلے امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں۔ 22 اگست2021 کو 02 بجے سے پہلے الیکشن کمیشن کے دفتر میں امیدواران کی فہرست شائع ہو گی۔ 23 اگست 2021 کو 10 تا 02 بجے آزادجموں وکشمیر اسمبلی ہال میں پولنگ ہو گی اور بعد ازاں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ کونسل کے ممبران کے انتخاب کے لیے شیڈول آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ آفیسر اور محمد اشفاق پولنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

واپس کریں