خراب اقتصادی حالت، مہنگائی،سرکاری وصولیوں کے بوجھ سے کچلے عوام اور حکومت کے ملک اور عوام کی خوشحالی کے دعوے
No image اسلام آباد27اگست2021(کشیر رپورٹ) پاکستان میں عمران خان حکومت کے تین سال مکمل ہونے کے حوالے سے حکومت نے اپنی تشہیر کے لئے ایک میڈیا مہم شروع کی ہے جس میں حکومت کو عالمی اور ملکی سطح پر ہر شعبے میں کامیاب اور کامران قرار دیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان حکومت کی ساکھ عوام میں بہتر بنانے کے لئے ٹی وی چینلز پہ سرکاری سطح پہ خصوصی طور پر تیار کردہ وڈیو رپورٹس پاکستان کو ترقی کے راستے پہ گامزن اور عوام کی خوشحالی کا دعوی کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ ملک اقتصادی طور پر شدید دبائو کا شکار ہے اور حکومت تمام معاشی بوجھ براہ راست عوام پر ڈال رہی ہے جس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں روز اضافے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔بجلی اور گیس کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ بھی عوام کی کمرتوڑنے کا بڑا سبب بنا ہوا ہے۔اس کے علاوہ ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ بھی براہ راست عوام کو معاشی طور پر تباہ حال کرنے کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔حکومت خود اپنے آپ کا میاب قرار دیتے ہوئے ملک اور عوام کی ترقی کا دعوی کیا جا رہا ہے۔یہ دعوی ایسے ہی ہے کہ جیسے حکومتی عہدیدار مختلف امور پر ڈھٹائی کے ساتھ غلط بیانی کرتے ہیں۔
واپس کریں