حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں 8ستمبر سے ہندوستان کے خلاف تین روزہ احتجاجی مظاہروں کا اعلان
No image سرینگر 06 ستمبر2021( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس نے 8ستمبر سے ہندوستان کے خلاف تین روزہ احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر کے عوام8 ستمبر بروز بدھ کو آزادی کے نعروں والے پلے کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی طرف پرامن مارچ کریں جبکہ کشمیری خواتین بھی اپنے متعلقہ علاقوں، دیہات اور چوکوں میں آزادی کیلئے اجتماعات منعقد کریں گی۔9ستمبر بروز جمعرات کو لوگ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے لال چوک میں جمع ہو کرآزادی کے حق میں ریلی نکالیں گے ور تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی حمایت کااعادہ کریں گے ۔حریت ترجمان نے کہا کہ 10ستمبر بروز جمعہ کو ''تجدید عہد ''کیلئے بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی قبر کی طرف مارچ کیا جائے گا۔ جامع مسجد حیدر پورہ میں نماز جمعہ اداکی جائے گی اور لوگ حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں گے جبکہ حیدر پورہ کے لوگ اس سلسلے میں ضروری انتظامات کریں گے ۔
واپس کریں