طالبان نے افغانستان کی نئی عبوری حکومت کے اہم عہدیداران کا اعلان کر دیا
No image کابل7ستمبر2021( کشیر رپورٹ) طالبان نے افغانستان کی نئی عبوری حکومت کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق محمد حسن اخوند عبوری وزیر اعظم، طالبان کے سابق بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور ملٹری آپریشن کے سربراہ ملا محمد یعقوب مجاہد کو عبوری وزیر دفاع ، سراج الدین حقانی وزیر داخلہ، ملا ہدایت اللہ بدری وزیر خزانہ، مولوی امیر خان متقی کو وزیر خارجہ، قاری فصیح الدین آرمی چیف،ر شیخ اللہ منیر وزیر تعلیم اور خلیل الرحمان حقانی وزیر برائے مہاجرین ہوں گے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کابل میں منعقدہ ایک تقریب میں طالبان کی طرف سے افغانستان کی نئی عبوری حکومت کے عہدیداران کا اعلان کیا۔
دنیا کے اکثر ملک طالبان سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ افغانستان کی نئی حکومت میں تمام گروپوں کی نمائندگی شامل ہونی چاہئے۔ افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام سے طالبان حکومت کو افغانستان کو درپیش سنگین مسائل پر فیصلے اور اقدامات کر سکیں گے اور افغانستان کے عالمی دنیا سے اچھے تعلقات کے لئے سرکاری سطح پہ موثر رابطے ہوں گے۔ افغانستان کے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے اس وقت ترکی ، چین ، روس ، ایران ، پاکستان اور قطر طالبان سے تعاون کر رہے ہیں۔
واپس کریں