ملک میں آئندہ سال الیکشن اور نواز شریف کی وطن واپسی کے امکانات میں اضافہ
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) ملک میں حکومت بچانے اور حکومت تبدیل کرنے کی کشمکش میں اگلے سال(2022)میں الیکشن ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسی تناظر میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے واپس وطن آ جائیں گے۔ پاکستان کے ایک سینئر باخبر صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ سال الیکشن ہونے کے امکانات قوی ہیں اور اسی تناظر میں نواز شریف لندن سے واپس وطن آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں بھی رہ کر اہم رہیں گے اور اپنے بیانئے کے ساتھ عوام کی قیادت کریں گے۔
واپس کریں