مسرت عالم بٹ حریت کانفرنس کے نئے چیئر مین مقرر
No image سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر مسلم لیگ کے سربراہ مسرت عالم کو حریت کانفرنس کا نیا چیئر مین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سید شبیر احمد شاہ اور غلام احمد گلزار کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔حریت کانفرنس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مولوی بشیر احمد عثمانی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سرینگر میں حریت کانفرنس کے اجلاس میں کیا گیا اوریہ عہدیداران صورتحال بہتر ہونے تک حریت کانفرنس کے آئین کے مطابق الیکشن کے انعقاد تک اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔اسی دوران حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان میں شیخ عبدالمتین کو مسرت عالم بٹ کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔حریت کانفرنس کے نئے چیئر میں مسرت عالم بٹ اس وقت ہندوستان کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔
واپس کریں