وزیر اعظم عمران خان کا لینڈ مافیا کے خلاف عزم اور راولپنڈی میں واقع پنجاب حکومت کے ملکیتی پبلک چنار پارک پہ لینڈ مافیا کا قبضہ
No image اسلام آباد8ستمبر2021( کشیر رپورٹ)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاہم صورتحال یہ ہے کہ حکومت سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی اور اس حوالے سے رالپنڈی میں واقع چنار پارک ایک بڑی مثال ہے جو سرکاری آراضی ہونے کے باوجود انتظامیہ اور پولیس کی آشیر باد سے لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے۔
سیٹلائٹ ٹائون کے ایف بلاک میں واقع سرکاری آراضی پہ قائم یہ چنار پارک وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدصاحب پہلے اپنے حلقہ انتخاب این اے 55 میں واقع ہے لیکن وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی اب تک پنجاب حکومت کے ملکیتی پبلک چنار پارک کو لینڈ مافیا سے واگزار نہیں کر سکے ہیں۔
کئی حکومتیں گزر گئیں ،لیکن چنار پارک کے مسئلے میں بیس ،بائیس سال سے یہی دیکھا ہے کہ کوئی بھی حکومت ہو، سرکاری،حکومتی،فراہمی انصاف کے ادارے ،انتظامی اورسیاسی سطح پہ سب ہی لینڈ مافیا کے ممود و معاون ہوتے ہیں،کسی کی بھی حکومت ہو، لینڈ مافیا کا بھرپور طور پر خیال رکھا جاتا ہے۔اگر شہری ہر سطح پہ مزاحم نہ ہوتے تو اس سرکاری ملکیت کے پارک میں ،سرکاری آشیر باد سے سالوں پہلے ہی مکانات بن چکے ہوتے۔
واپس کریں