آزاد کشمیر حکومت کے دس سیکرٹریز کے تبادلے
No image مظفر آباد 10ستمبر2021( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر حکومت نے دس سیکرٹریوں کے تبادلے کئے ہیں اور اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ان تبادلوں کے مطابق گریڈ 22 کے افسران ایس ایم بی آر فیاض علی عباسی اور سیکرٹری سروسز چودھری لیاقت کو او ایس ڈی کیا گیا ہے جبکہ احسان خالد کیانی کو نیا ایس ایم بی آ ر جبکہ ظہور الحسن گیلانی کو سیکرٹری خوراک تعینات کیا ہے گریڈ 21 آفیسر سیکرٹری خوراک راجہ امجد پرویز علی خان کو سیکرٹری شہری دفاعتعینات کیا گیا اسی طرح ظہیر الدین قریشی کو سیکرٹری سروسز جبکہ محمد زاہد خان کو سیکرٹری سیرا اور چودھری طیب کو سیکرٹری برقیات و ہائیڈرل ،تعینات کیا ہے۔سید شاہد محمود قادری سیکرٹری سول ڈیفنس کو سیکرٹری ایگریکلچر اور ڈاکٹر محمد بشیر بٹ سیکرٹری ایگریکلچر و سمال ڈیم وغیرہ کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈی مقرر کیا گیا ہے۔
واپس کریں