سرینگر میں پولیس پارٹی پہ حملے میں ایک سب انسپکٹر ہلاک
No image سرینگر12ستمبر2021( کشیر رپورٹ) سرینگر کے خانیار علاقے میں اتوار کو پولیس پارٹی پر آزادی کی مسلح مزاحمتی تحریک چلانے والوں کے حملے میں پولیس کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہو گیا۔ہندوستانی پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر ارشد احمد کو تین گولیاں لگنے کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستانی مقبوضہ جموں وکشمیر میں1990سے ہندوستان سے آزادی کی مسلح مزاحمتی تحریک جاری ہے اور اس تحریک میں ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیر ی شہید ہو چکے ہیں جبکہ مارے جانے والے ہندوستانی فورسز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
واپس کریں