مقبوضہ کشمیر کے معروف مصنف، سابق سیکرٹری جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر عزیز حاجنی وفات پا گئے
No image سرینگر 12 ستمبر2021( کشیر رپورٹ) معروف کشمیری مصنف اور جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجزکے سابق سیکرٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی ( عبدالعزیز پرے) ہفتے کے روز سری نگر میں وفات پاگئے۔ان کی نماز جنازہ اتوار کو سرینگر کے راج باغ علاقے میں ادا کی گئی۔ان کی عمر64 سال تھی۔ڈاکٹر عزیز حاجنی2015 میں جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے سیکرٹری مقرر ہوئے اور 2019 تک اس عہدے پی فائز رہے۔وہ بیس سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں جن میں شاعری اور تنقید شامل ہیں۔
واپس کریں