سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن خواجہ محمد احسن سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ ایم ٹی بی سی کی ملاقات
No image مظفرآباد 13 ستمبر 2021( کشیر رپورٹ)ایم ٹی بی سی کا کم تعداد والے سرکاری تعلیمی ادارے حکومت سے لیزپر لیکر انہیں فعال بنانے کا فیصلہ۔ ایم ٹی بی سی سرکاری سکولوں کو فعال بنا کر بچوں کو مفت تعلیم فراہم کریگی۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن خواجہ محمد احسن سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور سرکاری اداروں کو پرائیویٹ فرمز کے سپرد کر کے انہیں فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار زرطیف بادشاہ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے میکنزم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی باغ میں بحریہ فاونڈیشن کے نامور تعلیمی ادارے کا قیام بھی عمل میں لا رہی ہے اس سلسلہ میں مکانیت کے حوالہ سے حکومت تعاون کرے تاکہ اچھی شہرت و معیار کے حامل ادارے کو قایم کر کے تعلیمی نظام کو اپ گریڈ کرنے کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی تعلیمی میدان میں بھی بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ایم ٹی بی سی غیر فعال تعلیمی اداروں کو دوبارہ سے فعال بناکر انکا معیار بہتر کرے گی اور عوام کا ان اداروں پر اعتماد بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی کی جانب سیایجوکیشن سیکٹر میں دلچسپی خوش آیند ہے۔ اس سے یہاں کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔
واپس کریں