مسرت عالم بٹ کے چیئر مین حریت کانفرنس بننے کے بعد اسلام آباد میں حریت میرواعظ گروپ کا اجلاس
No image اسلام آباد13ستمبر2021( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر، پاکستان میں حریت کانفرنس میر واعظ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے کشمیر کی آزادی کی تحریک اور حریت رہنمائوں کے خلاف بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ریاستی دہشت گردی میں اضافے کی شدید مذمت کی گئی۔ کنوینئر سید فیض نقشبندی کی صدارت میں ہو نے والے اجلاس میں کنوینئر سمیت چھ ارکان شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں سید علی شاہ گیلانی کی وفات اور مسرت عالم بٹ کو حریت کانفرنس کا نیا چیئر مین مقرر کئے جانے کے بعد اسلام آباد میں حریت کانفرنس کے میر واعظ گروپ کے اجلاس کا انعقاد معنی خیز ہے۔
واپس کریں