دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان میں کورونا کی صورتحال خطرناک،مزید گیارہ سو ہلاک،ہلاک شدگان کی تعدا د نوے ہزار سے تجاوز
No image نئی دہلی۔ ہندوستان میں کورونا کی وبا بدستور پھیلتی جا رہی ہے ۔ہندوستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نوے ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور گزشتہ روز مزیدتقریبا گیارہ سو افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ سعودی عرب نے کورونا وبا کی وجہ سے ہندوستان کے لئے اپنی فلائٹیں بند کر دی ہیں جبکہ دیگر کئی ممالک بھی ہندوستان جانے والی پروازوں کو روکنے پر غور کر رہے ہیں۔ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چھپن لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔یوں کورونا کے حوالے سے ہندوستان خطرناک صورتحال سے دوچار ہے لیکن ہندوستانی حکومت عوام کو اس وبا سے بچانے کے بجائے اقلیتوں کے خلاف متعصب ظالمانہ کاروائیوں اور مقبوضہ کشمیر میں جنگی آپریشنز میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
واپس کریں