میر پور3 اور کوٹلی5 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی شریک
No image مظفر آباد۔13ستمبر2021( کشیر رپورٹ)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں، ایل اے 3میر پور3 اورایل اے 12کوٹلی 5 ، میں 10اکتوبر2021کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر ممبر راجہ فاروق نیاز،ممبر فرحت علی میر ،چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک بھی شریک تھے۔اجلاس میں آزاد کشمیر اسمبلی کے ان دونوں حلقوں کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئے ۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے میر پور اور کوٹلی کے دو حلقوں ایل اے 3میر پور3 اورایل اے 12کوٹلی 5 کے ضمنی الیکشن10اکتوبر کرانے کا اعلان کیا ہے۔میر پور کی اسمبلی سیٹ بیرسٹر سلطان محمود کے صدر آزاد کشمیر بننے اور کوٹلی کی چودھری یاسین کی طرف سے دو حلقوں سے کامیابی پر ایک نشست چھوڑنے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔
واپس کریں