نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی میں ہندوستان کاسازشی کردار
No image اسلام آباد17ستمبر2021( کشیر رپورٹ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پہلے ایک روزہ میچ سے کچھ ہی دیر پہلے منسوخ کر دیا گیا، نیوزی لینڈ انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے تاہم نیوزی لینڈ نے اس متعلق کچھ نہیں بتایا کہ سیکورٹی خدشات پر مبنی اطلاع انہیں کہاں سے ملی ہے؟ اس معاملے میں ہندوستان کی طرف امکانات ظاہر ہو رہے ہیں کہ ہندوستان کی سوچی سمجھی سازش کے تحت نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرایا گیا ہے۔ چند ہفتے قبل ہی ہندوستان نے آزاد کشمیر میں منعقدہ '' کشمیر پریمیئرلیگ '' میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شرکت سے روکنے کے لئے اعلان کیا تھا کہ '' کے پی ایل '' میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کرکٹرز کو ہندوستان کی '' آئی پی ایل'' میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے سیکورٹی انتظامات کی کلیرنس کے بعد ہی ان کی ٹیم پاکستان پہنچی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں تین ایک روزہ میچ اور لاہور میں پانچ ٹی 20میچ کھیلے جانے تھے۔آخری اطلاعات آنے تک نیوزی لینڈ حکومت یہ بتانے سے قاصر ہے کہ سیکورٹی سے متعلق انہیں کیا اطلاع اور کس ذریعے سے ملی ہے۔
واپس کریں