آزاد کشمیر حکومت نے مہاجر طلبہ و طالبات کے لئے فیس میں رعائیت ختم کر دی
No image مظفر آباد17ستمبر2021( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر حکومت نے آزادکشمیر یونیورسٹی میں مہاجرین طلبہ و طالبات کے لئے فیس معافی کی جھوٹ ختم کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی نے10ستمبر 2021کو زیر حکم نمبر339-48 کے تحت مہاجر طلبہ و طالبات پر فیس میں رعائیت ختم کر دی ہے۔آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے 24نومبر1992کے نوٹیفیکیشن نمبر س ب 2481-90 آزاد کشمیر کے سکولوں،کالجز اور یونیورسٹیوں میں مہاجر طلبہ و طالبات کو داخلہ فیس، امتحانی فیس اور ٹیوشن فیس سے مستثنی قرار دیا تھا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے سکولوں اور کالجز میں بھی مہاجرین کے لئے فیس کی رعائیت ختم کی گئی ہے یا نہیں ۔تاہم یونیورسٹی کی سطح پہ مہاجرین کے لئے فیس رعائیت ختم کر دی گئی ہے۔مختلف عوامی حلقوں کی طرف سے آزاد کشمیر کی نئی '' پی ٹی آئی'' حکومت پر تنقید کی جار ہی ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کشمیر کاز کو تقویت پہنچانے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کی حکومت نے مہاجرین طلبہ و طالبات کے لئے فیس میں رعائیت ختم کر دی ہے۔
واپس کریں