مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک
No image سرینگر17ستمبر2021( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کلگام میں کشمیری آزادی پسندوں کے ایک حملے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گیا۔ہندوستانی پولیس کی طرف سے مقامی صحافیوں کو بتایا گیا کہ جمعہ کو کلگام ضلع کے وانپوہ علاقے میں ہندوستانی فوجی بنتو شرما کوآزادی پسند مسلح کشمیریوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔حملے کے بعد ہندوستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے ہندوستان سے آزادی کی مسلح مزاحمتی تحریک جاری ہے اور اس دوران ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ کشمیری مزاحمت کاروں کے حملوں میں مارے جانے والے ہندوستانی فوجیوں کی تعداد میں ہزاروں میں ہے۔
واپس کریں