برطانیہ نے کووڈ کے حوالے سے پاکستان سے سفر پہ عائید پابندی پانچ ماہ بعد ختم کر دی
No image لندن ( کشیر رپورٹ ) برطانیہ نے کووڈ کے حوالے سے پاکستان کو تقریبا پانچ مہینے کی سفری پابندی کے بعد ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔اس بات کا اعلان برطانیہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ رابرٹ گرانٹ شاپس نے تقریبا ایک گھنٹہ قبل اپنی تین ٹوئٹس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ،پاکستان اور مالدیپ سمیت آٹھ ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور اس کا اطلاق 22ستمبر 2021سے ہو گا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہاکہ برطانیہ 4 اکتوبر سے بین الاقوامی سفر کے لیے ایک نیا آسان نظام بھی متعارف کرائے گا جس میں ، موجودہ نقطہ نظر کو ایک سرخ فہرست کے ساتھ تبدیل کریں گے اور باقی دنیا کے لیے آسان اقدامات۔انہوں نے مزید بتایا کہ 4اکتوبر سے ویکسین لگے مسافروں کو انگلینڈ آنے سے پہلے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے خطرات کے پیش نظر درست توازن قائم کرنا پہلی ترجیح ہے۔اس پابندی کے وجہ سے بڑی تعداد میں برطانوی اور پاکستانی باشندے متاثر ہوئے۔پاکستان میں برطانوی سفیر نے ایک بیان میں اس پابندی کے خاتمے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔
واپس کریں