سماہنی میں ' بزم شعر و سخن' کی ساتویں ادبی نشست
No image سماہنی( بدر الاسلام جعفری)سماہنی کے سیاحتی مقام گرنڈ ٹاپ میں''بزم شعر و سخن سماہنی'' کی ساتویں ادبی نشست منعقد ہوئی۔تقریب کے میزبان نوجوان شاعر اظہر محمود خیالوی جبکہ محفل کی صدارت پروفیسر عبدالعزیز نجم نے کی۔نظامت کے فرائض شہباز حبیب عباسی نے سرانجام دیے۔اس موقع پر مقامی شعرائے کرام راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ،مدثر یوسف پاشا،ڈاکٹر خورشید الحسن پاشا،چودھری غلام غوث،اظہر محمود خیالوی،شہباز حبیب عباسی نے اپنے اپنے کلام پیش کئے اور خوب داد وصول کی۔مشاعرہ میں ریٹائرڈ صدر معلم محمد انور را،پروفیسر فریاد احمد،خادم حسین،انصر زمان،رومان فضل،راجہ طارق پرویز،ڈاکٹر محمد اسحاق،امجد عزیز کاشر،فہد الیاس،ایم عثمان،محمد موسی خان،ذیشان لیاقت،محمد افضل،قمرشہزاد،ندیم اکبر اور ظاہر افضل نے خصوصی شرکت کی۔رعل ٹاپ پر خوبصورت موسم سے شرکائے محفل خوب معزوز ہوئے۔میزبان اظہر اقبال خیالوی نے شرکائے محفل کی بھرپور تواضع کا اہتمام کر رکھا تھا جس پر شرکائے محفل نے انکا شکریہ ادا کیا،شام کے وقت سورج ڈھلتے ہی خوبصورت محفل اختتام پذیر ہوئی۔
واپس کریں