ایڈہاک اوراحتساب میں ترمیم کے لئے وزراء کی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی وزیر امور کشمیر گنڈا پور سے ملاقات
No image اسلام آباد19ستمبر 2021(پی آئی ڈی )وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی ملاقات کی ۔وزیر اعظم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے 6 ماہ اور دو سال کے اہداف مقرر کیے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ، ایڈہاک ایکٹ اور احتساب ایکٹ میں ترمیم کیلئے وزرا پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں اس کی وجہ سے پاکستان کا شمار اس وقت جنوبی ایشیا کی ترقی یافتہ معیشتوں میں ہو رہا ہے ۔
وفاقی وزیر علی آمین گنڈا پور کی آزاد کشمیر حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف۔وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔ وزارت امور کشمیر آزاد کشمیر حکومت کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرے گی۔
واپس کریں