راجہ فاروق حیدر کا شیخ تجمل الاسلام کی وفات پر اظہار تعزیت
No image اسلام آباد 19ستمبر 2021(کشیر رپورٹ)آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعظم،مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما ، صحافی اور دانشور شیخ تجمل الاسلام کی وفات پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔راجہ فاروق حیدر اسلام آباد میں مرحوم کے گھر گئے اورانکی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما شیخ متین، نثار مرزااوراشرف وانی بھی موجود تھے ۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ، سابق ڈی جی کشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کشمیر کے لیے شیخ تجمل السلام مرحوم کی عظیم خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شیخ صاحب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے ان کی عظیم خدمات پر مرحوم دانشور کو آزاد جموں و کشمیر کا سرکاری اعزاز دینے کی کوشش کی جائے گی۔راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے حریت پسند عوام کی جدوجہد آزادی کوان اکابرین نے اپنے مقدس خون سے اجاگر کیا ، مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی اپنی کامیابی کی منزل حاصل کر کے رہے گی ۔اس موقع پر اے پی ایچ سی کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم کو کشمیر کے عظیم مقصد کے لیے شیخ تجمل السلام کی قربانیوں اور کردار سے آگاہ کیا۔
واپس کریں