'' کشمیر اخروٹ میلہ'' 26ستمبر کو کیرن وادی نیلم میں منعقد ہو گا
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے محکمہ زراعت کے تعاون سے '' ڈائریکٹریٹ آف ایگری ٹورازم آزاد کشمیر ' کے زیر اہتمام '' کشمیر اخروٹ میلہ''( کشمیر والنٹ فیسٹیول2021)26ستمبر بروز اتوار منعقد کیا جائے گا۔آزاد کشمیر میں اپنی نوعیت کا یہ میلہ پہلی بار منعقدکیا جا رہا ہے۔''کشمیر والنٹ فیسٹیول2021'' آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام وادی نیلم کے کیرن علاقے میں دریائے نیلم ( کشن گنگا) کے کنارے منعقد ہو گا۔ وادی نیلم میں کیرن کا مقام سیاحت کا مرکزی مقام ہے۔
اخروٹ منقسم کشمیر کے دونوں حصوں( ہندوستانی مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر) کی ایک بڑی پیداوار ہے اور ستمبر کے مہینے میں درختوں سے اخروٹ اتارنے کا کام شروع ہو جاتاہے۔کیرن کا علاقہ کشمیر کو غیر فطری طور پر تقسیم کرنے والی لائین آف کنٹرول کے عین اوپر واقع ہے جہاں سے دریا کے دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی آبادی اور لوگ صاف نظر آتے ہیں۔
واپس کریں