مقبوضہ کشمیر میں سڑکوں ،اداروں کے نام مارے جانے والے ہندوستانی فورسز اہلکاروں سے منسوب کرنے کا اعلان، مسلم لیگ کا جنرل سیکرٹری گرفتار
No image سرینگر20 ستمبر2021 ( کشیر رپورٹ) ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں سڑکوں اوراداروں کے نام آزادی پسند کشمیری مجاہدین سے مسلح جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی فورسز کے ناموں پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مقبوضہ جموںوکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہانے جھیل ڈل کے کنارے منعقدہ پولیس کی سائیکل ریس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ادارے اور سڑکوں کو مقبوضہ کشمیر میں ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کے نام سے منسوب کرنے کا عمل 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔
دریں اثناء ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں ایک آزادی پسند سیاسی تنظیم مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اسداللہ پرے کو ہندوستانی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔مسلم لیگ کے ترجمان نے ایک بیان میں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکومت کے ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیر ی عوام کاعزم کمزور نہیں ہوگا۔ بیان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے اورتنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرایا جائے۔
واپس کریں