دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت کی94 دواں کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافے کی منظوری، عوام علاج سے بھی محروم ہو رہے ہیں
No image اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے 94 دواں کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے جس سے مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید گراں بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بخار، سردرد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش اور فلوکی دوائیں مہنگی کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھ،کان، دانت، منہ، اور بلڈ انفیکشن کی دواں کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں دواں کی دستیابی کم ہونے سے وفاقی حکومت کو مجبورا اضافہ کرنا پڑا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہم دوا ساز کمپنیز کے دبائو میں نہیں آئے اور ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جو دوائیں مہنگی ہوئیں وہ لائف سیونگ اور پرانے فارمولے والی ہیں، ان دواں کی قیمتوں پرمناسب تبدیلی نا آنے سے یہ مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں اور غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔ حکومت اور ڈریپ کا کام دواں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، مارکیٹ میں ناپید دوائوں کی قیمت کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی۔واضح رہے کہ پاکستان میں پہلے ہی ادویات کی قیمتوں میں چالیس فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب حکومت کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام اپنے علاج سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔
واپس کریں