آزاد کشمیر میں ریاستی تشخص بحال کیا،اسے تحلیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ راجہ فاروق حیدر خان
No image میرپور20ستمبر2021( کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اسٹیٹس اور ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کو بڑی محنت سے مسلم لیگ ن کی حکومت نے بحال کیا ہے جسے تحلیل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، ہم نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ریاست کے عوام کی عزت و وقار پر آنچ نہیں آنے دی، ان کے حقوق حاصل کیے، آزاد کشمیر حکومت اور اسمبلی کو بااختیار بنانا، کشمیر کونسل سے اختیارات کی واپسی 2016 میں مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ تھے جسے ہم نے اللہ کے فضل وکرم اور میاں محمد نواز شریف کی دلچسپی اور سرپرستی میں عملی جامہ پہنایا,زاد کشمیر میں مالی خود مختاری حاصل کی اور مالی نظم و ضبط قائم کیا- مقبوضہ جموں وکشمیر کی جد وجہد آزادی اور کشمیریوں کے بنیادی حق رائے شماری کو ہم نے یورپ / برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھرپور انداز میں اجاگر کیا، یورپی پارلیمنٹ میں ہماری کوششوں اورکشمیری ڈائسپورہ کی جدو جہد کے نتیجہ میں مقبوضہ کشمیر مین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پہلی مرتبہ بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام تاریخی اقدامات کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کے کارکنان, عہدے داران اور جماعت کی پارلیمانی پارٹی کو جاتا ہے۔ نوجوان جماعت کا قیمتی اثاثہ اور ہراول دستہ ہیں، جماعتی زعما اور یوتھ کے نوجوان جماعت کی تنظیم نوپر بھرپور توجہ دیں، تنظیم سازی کا عمل بہت جلد شروع کیا جا رہا ہے۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے میرپور / چڑہوئی کے ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم کی نگرانی کے لیے میرپور پہنچنے پر جماعتی رہنمائوں اور یوتھ ونگ کے عہدے داران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ریاست جموں وکشمیر کے نظریاتی و سیاسی تشخص کی علامت ہے جس پر ہم نے پوری قوت سے پہرہ دیا ہے، عمران خان کی حکومت ریاست جموں وکشمیر کی تقسیم کی طرف بڑھ رہی ہے اور اپنے اس ناپاک منصوبے کی تکمیل کے لیے آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام کے حق رائے دہی پر شب خون مارا گیا اورعمران حکومت نے تمام تر وسائل اور طاقت استعمال کر کے ایک ایسی حکومت بنائی جس سے وہ اپنے منصوبوں پرانگوٹھا لگوانا چاہتے ہیں جسے متحد و منظم ہو کر روکنا ہو گا، ن لیگ کے کارکنان اپنی قومی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، انہوں نے کہا کہ میرپور اور چڑہوئی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن پوری قوت سے حصہ لے رہی ہے وہ خود انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے اور انشااللہ جماعت ان دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

واپس کریں