ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہر اقبال کا رابطہ دفتر راولپنڈی میں ہیڈ کلرک وحید احمد کی ریٹائرمنٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب
No image راولپنڈی (پی آئی ڈی) 21 ستمبر 2021
آزادجموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا ہے کہ اطلاعات میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔محکمہ اطلاعات کے افسران و اہلکاران انتہائی محنتی ہیں اور جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے طویل سروس کا اختتام اچھا ہو تو سروس کا حسن دوبالا ہو جاتا ہے۔ہیڈ کلرک وحید نے اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے ادا کئے ریٹائرمنٹ پر انکے لئے نیک خواہشات ہیں یہ ہمارے دفتر کا اثاثہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہر اقبال نے ان خیالات کا اظہار رابطہ دفتر راولپنڈی میں ہیڈ کلرک وحید احمد کی ریٹائرمنٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس،صدر اے کے این ایس سردار زاہد تبسم،ڈائریکٹر لبریشن سیل سرور حسین گلگتی،معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق،معاون ناظمین کشمیر لبریشن سیل سردار نجیب الغفور،راجہ راشد رضا،سردار عظیم خان،اور روف احمد سمیت جملہ سٹاف ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس نے ہیڈ کلرک وحید احمد کو تحفے بھی دئے۔ڈی جی اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی کی ہدایات کی روشنی میں محکمے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے ایک کلک پر دنیا بھر کی معلومات تک رسائی ممکن ہے ایسے دور میں جب اطلاعات کے ذرائع لامحدود ہیں افسران و اہلکاران پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھیں۔انہوں نے ہیڈ کلرک وحید احمد کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور ان کے کام کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ رابطہ دفتر راولپنڈی تعیناتی کے دوران میں نے اہلکار مذکور کو انتہائی فرض شناس،محنتی اور وقت کا پابند پایا۔ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس،صدر اے کے این ایس سردار زاہد تبسم اور ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل سرور حسین گلگتی نے اپنے خطاب میں ہیڈ کلرک وحید کے کام کی تعریف کی اور ان کی ریٹائرمنٹ کی بعد کی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تقریب میں خصوصی طور ہر شرکت کر کے اہلکار مذکور کی حوصلہ افزائی کی جس سے تقریب کو رونق ملی۔ہیڈ کلرک وحید نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کا شکریہ ادا کیا اور اپنی سروس کے دورانیے کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کو سراہا۔انہوں نے ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس کا بھی شکریہ ادا کیا۔تقریب کی معاونت کے فرائض معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق نے انجام دئے انہوں نے شرکاء تقریب کی آمد کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

واپس کریں