مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک، بڈگام کے ہائی سیکورٹی علاقے میں نصب بم برآمد
No image سرینگر21ستمبر2021( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کے بڈگام ضلع میں ہندوستانی فوج کے ہائی سیکورٹی زون میں نصب ایک بم ناکارہ بنایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پتنی ٹاپ کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ دونوں پائلٹ میجر رینک کے افسر تھے۔ یہ حادثہ صبح 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔
ہندوستانی فوج کے مطابق ضلع بڈ گام کے ہائی سیکورٹی علاقے میں نصب ایک دیسی ساختہ بم برآمد ہو ا جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے بم کو تباہ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان سے آزاد ی کی مسلح مزاحمتی تحریک گزشتہ تیس سال سے زائع عرصے سے جاری ہے۔
واپس کریں