امریکہ کا چین کے خلاف ہندوستان کے ساتھ دفاعی تعاون میں اضافہ،افغانستان میں بھی مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
No image نیو یارک( کشیر رپورٹ) امریکی فوج کے انخلاء اور طالبان کی طرف سے افغانستان کی حکومت سنبھالنے کے بعد امریکہ خطے کی نئی صورتحال میں ہندوستان کے ساتھ دفاعی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی کاروائیاں کر رہا ہے۔امریکہ چین کے جنوبی سمندری علاقے میں ہندوستانی بحریہ کو چین کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے اور افغانستان سے متعلق امور میں ہندوستان کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اپنا رہا ہے۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ جارج نے ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ٹیلی فون پر انہی امور پر بات چیت کی۔
دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو ملاقات کریں گے۔ بائیڈن انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف خطرے اور افغانستان کی صورت حال کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بات کی جائے گی اورانڈو پیسیفک کو آزاد اور کھلا رکھنے کے لئے مل کر کام کیا جائے گا۔اس طرح امریکہ جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان کو چین کے خلاف فوجی سطح پر استعمال کر رہا ہے ۔اس سے افغانستان کے حوالے سے چین، روس ، ترکی، قطر اور پاکستان کے درمیان اشتراک عمل کے امکانات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
واپس کریں