وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ الائونس میں 44فیصد اضافہ، کابینہ سے منظوری
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کے ہائوس رینٹ الائونس میں44فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔وفاقی حکومت کے گریڈ ایک سے بائیس تک کے ملازمین کو ملنے والے ہائوس رینٹ الائونس میں 44فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میں وارت ہائوسنگ کی منظور کی جانے والی سمری کے مطابق وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ الائونس میں اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہو گا۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کیا۔
واپس کریں