اقوام متحدہ اور امریکہ افغانستان میں خوراک اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے، طالبان اپنے وعدوں کو یقینی بنائیں۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ)امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان سفیر ایریکا بارکس نے خصوصی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغانستان میںاقوام متحدہ اور امریکی این جی اوز خوراک اور طبی سہولیات جاری رکھیں گے،افغانستان میں انسانی حقوق کے احترام، خصوصا خواتین ،بچوں، اقلیتیوں کے حقوق کے لئے کام جاری رکھا جائے گا۔طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے لیے ٹھکانے کے طور پر استعمال نہیں ہو گا،غیرملکیوں اور افغانوں سمیت افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند سبھی لوگوں کو راستہ دیں گے اور عورتوں، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا احترام کریں گے۔جی 20اجلاس میں اس بات پہ غور ہو گا کہ طالبان کی طرف سے ان وعدوں کو کیسے یقینی بنایا جائے۔امریکی اعلی عہدیدار نے کہا کہ ہمیں افغانستان سے ابھرنے والے خطرات خصوصا دہشت گردی کے کسی خطرے کے دوبارہ ظہور پر نظر رکھنا ہے۔ ان امور پر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں بھی غور کیا جائے گا۔
واپس کریں