بارہمولہ میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ، لنگیٹ میں پولیس اہلکار ہلاک ، اوڑی میں تین دن سے فوج کا سرچ آپریشن جاری
No image بارہمولہ ( کشیر رپورٹ) ہندوستانی فوج کے ایک گشتی دستے کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہندوستانی فوج کے ایک گشتی دستے نے بارہمولہ کے آزاد گنج علاقے میں ایک نوجوان کے ٹانگوں پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔محسن نامی اس نوجوان کی حالت ہسپتال میں نازک بیان کی جاتی ہے۔ضلع کپواڑہ کے لنگیٹ علاقے میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ہلاک ہونے والے اہلکار کا نام اجے دھر بتایا جاتا ہے۔
دریں اثناء اوڑی کے علاقے میں ہندوستانی فوج کا سرچ آپریشن گزشتہ تین دن سے جاری ہے۔ ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائین کے قریبی علاقے گوہالان میں بعض افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع دی جس کے بعد ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا گیا جس میں کمانڈوز بھی استعمال کئے جار ہے ہیں۔اوڑی علاقے میں ہندوستانی فوج کے تین حصار متعین ہیں۔اسی آپریشن کے سلسلے میں علاقے میں موبائل فون انٹر نیٹ کی سروس دو دن تک بند رکھی گئی۔
واپس کریں