سرینگر میں ہندوستانی ایئر فورس کے ایئر شو کا اعلان ، ہندوستان جنگی ساز و سامان کی نمائش سے کشمیریوں کو مرعوب نہیں کر سکتا
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)ہندوستانی حکام نے 26ستمبر کوسرینگر میں ایئر شو کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں ہندوستانی ایئر فورس کے طیارے مگ 21،ایس یو30 شامل ہو ں گے۔ اس موقع پر جنگی طیاروں کی تصویروں کی نمائش بھی ہو گی۔یہ ایئر شو سرینگر میں جھیل ڈل کے علاقے میں ہو گا۔ ہندوستانی حکام اس طرح کی تقریبات سے دنیا میں یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات ٹھیک ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی حکومت نے کئی غیر انسانی قوانین نافذ کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں آزادی پسندوں کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں فوج کے آپریشن مسلسل جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ فوج حالت جنگ کی طرح متعین ہیں۔مقامی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی حکومت جنگی ساز و سامان کی نمائش سے کشمیریوں کو مرعوب یا خوفزدہ نہیں کر سکتی۔
واپس کریں