امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں تعمیر نو کرانے کے ذمہ دار ہیں، روسی وزارت خارجہ کا بیان
No image ماسکو( کشیر رپورٹ) روس نے امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو کرانے کے ذمہ دار ہیں۔صدائے روس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں تباہی کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں افغانستان کی تعمیر نو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو کروانی ہوگی، افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری امریکہ اور اس کے اتحادیوں پرعائد ہوتی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ کے بعد افغانستان میں سماجی و اقتصادی تعمیرنو کو پہلے فرض کے طور پر تسلیم کریں۔ روسی ترجمانِ وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ہیں جو 20 برسوں تک افغانستان میں موجود رہے۔ اس سے پہلے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ یی نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری لے اور انہیں اقتصادی و انسانی امداد پیش کرے۔
واپس کریں