ایڈیشنل چیف سیکرٹری فیاض علی عباسی کا جنگلات و ائلڈ لائف و فشریز کے اجلاس سے خطاب
No image مظفر آباد 24ستمبر2021( کشیر رپورٹ)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات و ائلڈ لایف و فشریز فیاض علی عباسی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں جنگلات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات ا ٹھائیں گے۔ٹمبر مافیا کے خاتمہ کے لیے تمام آفیسران اپنا کردار اد ا کریں، اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دفاتر میں حاضری کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری فرائض کی ادائیگی کو اولین ترجیح دیں۔ اپنے کام پر فوکس کریں۔ محکمہ جنگلات بڑ ا محکمہ ہے، اس کی عزت کو بڑھائیں۔ عوام میں محکمہ جنگلات کا غلط امیج بنا ہوا ہے اس کو درست کر کے اپنے کا م کو تیز کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلات وائلڈ لایف و فشریز کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے پورے آزادکشمیر کے آئے ہوئے آفیسران نے اپنے علاقہ اور ڈویژن کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر ناظم اعلی جنگلات ترقیات سید گل حسن شاہ اور بی ڈی ٹین بلین ٹری سید راشد شاہ نے محکمہ جنگلات میں ترقیاتی کاموں اور بلین ٹرین منصوبہ کے حوالہ سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بریفنگ بھی دی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے آفیسران کو مبارکباد دی اور ہدایت دی کہ کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے۔
فیاض عباسی نے کہا کہ سیکرٹریٹ جنگلات ایک سسٹم متعارف کروائے گا جس سے آفیسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خاتمہ کے لیے تمام اہلکار پوری قوت کے ساتھ کام کریں۔ اگر کسی آفیسرکے خلاف کسی قسم کی شکایت ملی توسخت کارروائی ہو گی۔ آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں اور جنگلات کے معائنہ کے لیے جلد وزٹ کروں گا۔ اس کے لیے تمام ضلعی آفیسران تیاری کریں۔ موقع پر موجود اہلکاروں سے بریفنگ لوں گا۔ محکمہ کے اندر نئی ٹرانسفر پالیسی ترتیب دی جائے گی تاکہ مقامی آفیسر کو مقامی جگہ پر لگا کر کام لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کے احکامات کی پیر وی کریں اور آفیسران اپنی ٹور ڈائری کو بحال کریں۔
واپس کریں