' پی ٹی آئی ' حکومت کی انتقامی کاروائیاں، تحریک آزادی کے عظیم رہنما غازی الہی بخش کے فرزند انور غازی کو MDA کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی' حکومت نے سابق حکومت کے متعین کردہ میر پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل انورمحمود غازی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور اس سلسلے میں 23ستمبر کو نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر آزاد کشمیر نے انور محمود غازی ولد غازی الہی بخش ،ساکن سیکٹر بی 3کو ڈائریکٹر جنرل میر پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ انور غازی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نامور مجاہد غازی الہی بخش مرحوم کے فرزند ہیں۔ غازی الہی بخش میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں مسلمانوں کے حقوق کی ایک دلیر محافظ تھے۔گزشتہ روز ہی مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل، ممبر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں '' پی ٹی آئی ' حکومت کوئی مثبت کام کرنے کے بجائے محض انتقامی طور پر تبادلوں میں مصروف ہے۔
واپس کریں