ضلعی انتظامیہ کاوادی نیلم کی مرکزی شاہراہ پہ قائم تجاوزات کے خاتمے کے آپریشن کا اعلان
No image اٹھمقام ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے سب سے پرکشش سیاحتی علاقے وادی نیلم کی مرکزی سڑک پہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری اعلان کے مطابق روڈ کی حدود کے اندر کی گئی تجاوزات(دکان،مکان،گیسٹ ہاس،کھوکھاجات،سیڑھیاں،سروس اسٹیشن) ایک ہفتے کے اندر ختم کی جائیں ،بصورت دیگر انتظامیہ ایسی تمام تجاوزات کو ڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیں گی اور بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں وادی نیلم کی مرکزی سٹرک پہ قائم کردہ تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے۔
واپس کریں