جموں اور وادی کشمیر میں نئے ایئر پورٹ تعمیر کرنے کا ہندوستانی منصوبہ، ہزاروں ایکٹر زمین حاصل کرنے کی کاروائی جاری
No image جموں ( کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکومت مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں دو نئے ایئر پورٹ تعمیر کر رہی ہے اور اس کے لئے جموں اور وادی کشمیر میں ہزاروں ایکڑزمین قبضے میں لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق ہندوستانی حکومت وادی کشمیر میں نیا ایئر پورٹ تعمیر کرنے کے لئے ہزاروں ایکٹر آراضی کو قبضے میں لینے کی تیاری میں ہے۔وادی کشمیر میں تعمیر کئے جانے والا یہ نیا ایئر پورٹ 1500کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ جموں میں نئے ایئر پورٹ کی تعمیر کے لئے بھی ہزاروں ایکٹر آراضی حاصل کی جا رہی ہے،جموں کا نیا ایئر پورٹ 650کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہندوستانی مقبوضہ جموں کا کل علاقہ 26293مربع کلومیٹر جبکہ مقبوضہ وادی کشمیر کا خطہ 25ہزار مربع کلومیٹر ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہزاروں ایکٹر آراضی پہلے ہی ہندوستانی فوج کے قبضے میں ہے۔
واپس کریں