آزاد کشمیر کے لئے حاصل کردہ اختیارات چھیننے کی ساز ش ہو رہی ہے، عوام ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں، راجہ فاروق حیدر خان
No image چڑہوئی 26 ستمبر2021( کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے صدر، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ان سازشوں کا راستہ روکیں جو ان کے وہ حقوق واپس چھیننے کے لیے ہو رہی ہیں، جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے بڑی محنت اور تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود آزاد کشمیر کے آئین میں ترامیم کر کے حاصل کیے تھے، ہم نے پانچ سال قومی غیرت اور حمیت کا تحفظ کیا، خطے کو مالی، سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کیا، آزاد کشمیر کی حیثیت اور ریاست کے تشخص کا ہر قدم پر دفاع کیا، سیاست میں توازن قائم رکھنے اور سیاسی جارہ داری کے خاتمے کے لیے چڑہوئی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے کارکنان اور عہدے داران بھرپور محنت کریں، میں خود انتخابات تک یہاں موجود رہوں گا اورکسی کو عوام کے ووٹ کو چوری نہیں کرنے دیں گے، عمران خان کی حکومت کشمیر کا سودا کر چکی ہے اور تقسیم کشمیر کے منصوبے کی طرف بڑھ رہی ہے جس کا راستہ صرف مسلم لیگ ن روک سکتی ہے۔ ہم نے پانچ سال باوقار انداز میں حکومت کی ہے، نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ نواز شریف کشمیریوں کے محسن ہیں جن کی مدد اور رہنمائی سے ہم نے خطے میں عوام کے بنیادی حقوق حاصل کیے۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ان خیالات کا ظہار میرپور سے چڑہوئی جاتے ہوئے کالا ڈب، پلال راجگان او چڑہوئی شہر میں مسلم لیگ ن کے عہدے داران اور کارکنان کی رنر میٹنگز اور عوامی ہاس ناڑاکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ فاروق حیدر خان جب اپنے رفقا کے ہمراہ ناڑا کوٹ (چڑہوئی)عوامی ہائوس پہنچے تو سابق امیدوار اسمبلی، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ محمد اقبال خان، راجہ اظہر اقبال کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر امیدوار اسمبلی راجہ محمد ریاست، مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ زبیر کیانی، راجہ عبد العزیز، راجہ محمد یاسین خان، فدا حسین کیانی، راجہ کامران منظور، راجہ عقیل احمد، بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مسلم لیگ ن نے راجہ محمد اقبال خان کی رہائش گاہ عوامی ہاس میں علاقے بھر کے جماعتی رہنماں اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ 2016کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے منشور کا اہم حصہ آزاد کشمیر اسمبلی اور حکومت کو بااختیار بنانا تھا، اللہ کے فضل وکرم سے پہلے آزاد کشمیر میں گیارویں ترمیم کی اورایک عالم جج کے ساتھ ہائی کورٹ کوشریعت کا درجہ دیا گیا، بارویں ترمیم کی اورختم نبوت کے قانون کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے قانون کو آئین میں تحفظ دیا، تیرویں ترمیم کے ذریعے ہم نے کشمیر کونسل کی اجارہ داری کا خاتمہ کیا اورآزاد کشمیر کے حقوق واپس لیے، انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کونسل کے ملازمین بارہ ماہ کی بجائے چونتیس ماہ کی تنخواہ حاصل کرتے تھے یہ کونسل لوٹ مارکی آماجگاہ بنی ہوئی تھی، اسٹیٹ سبجیکٹ جاری کرنے کا اختیار بھی واپس لے کر آزاد کشمیر حکومت کو دیا، راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سی بی آر کا محکمہ بنایا اور ٹیکس کی آمدن کو 10 کروڑ سے بڑھا کر28 کروڑ کیا جس سے خطہ مالی طور پر مستحکم ہوا۔جب ہمیں حکومت ملی تو بائیس ارب کی مقروض تھی اور جب ہم نے حکومت چھوڑی تو خزانے میں بیس ارب پڑھے تھے۔ہم نے پانچ سال کوئی اورڈرافٹ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے قانون سازی کر کے 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی سزا موت مقرر کی، آزاد کشمیر میں بلا سود قرضوں کا نظام متعارف کرایا، آزاد کشمیر بینک کو شیڈول بنانے کے لیے آزاد کشمیر کا حصہ51 فیصد ایکوٹی ہم نے جون میں پورا کر دیا۔صدر مسلم لیگ ن آزادجموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے چڑہوئی میں مسلم لیگی رہنما راجہ افتخار بھٹو کے گھر بھی انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ میٹنگ سے سابق امیدوار اسمبلی، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ محمد اقبال خان، امیدوار اسمبلی راجہ محمد ریاست،رہنما مسلم لیگ ن چوہدری خادم انقلابی، نے بھی خطاب کیا۔ اوراس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ 10اکتوبرکا دن مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ہو گا اور راجہ ریاست بھاری اکثریت سے یہ سیٹ جیت کر قیادت کو تحفہ میں دیں گے۔
صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عہدے داران اپنی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی پر فخر کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی آواز کو ہم نے جرات کے ساتھ ہر فورم پر اجاگر کیا، ہماری کوششوں اور ڈائسپورہ کی جدو جہد کے نتیجہ میں یورپ اور برطانیہ کے ایوانوں میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی بربریت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز اٹھی، راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہمارے ان تمام اقدامات کو ختم کر کے تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہے، اس لیے ان ضمنی انتخابات میں ضروری ہے کہ ان سازشوں کا راستہ روکنے کے لیے مسلم لیگ ن کو کامیاب بنایا جائے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد اور مضبوطی سے 10 اکتوبر کو اپنے ووٹ کا تحفظ کریں اور لیگی امیدوار کو کامیاب کریں۔ تھروچی گلپور میں مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی راجہ محمد شفیق خان نے چڑہوئی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد ریاست کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں امیدواراسمبلی راجہ محمد ریاست، صدر مسلم لیگ ن حلقہ راجہ آفتاب خان پوٹھہ، راجہ محمد سہراب خان، راجہ محمد یوسف اور علاقے کے سیاسی رہنمائوں و کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واپس کریں