پاکستا ن اورر وس کی10روزہ مشترکہ فوجی مشقیں جنوبی روس میں شروع
No image ماسکو( کشیر رپورٹ) پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں '' دروزبہ 2021 '' کے نام سے روس کے جنوبی علاقے کراسنودار ریجن میں مولکینو رینج میں شروع ہوگئی ہیں۔پاکستانی سپیشل یونٹ کے افسران پیر کو کراسنودار ریجن پہنچے۔روس کی جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی وسیع پیمانے پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے. ان مشقوں کے دوران دونوں ممالک کی افواج انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر مسلح گروہوں کا خاتمہ، اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ بنانے کی مشق کریں گے۔'' صدائے روس '' نے روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے حوالے سے بتایا کہ ان مشقوں میں تقریبا 100 روسی اور 100 پاکستانی فوجی حصہ لیں گے۔ مشترکہ مشقوں کے دوران فوجی دستے اسکائی ڈائیونگ کی مشقوں میں بھی حصہ لیں گے اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے. فوجی مشقیں دروزبہ -2021 ، 27 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
واپس کریں