مقبوضہ کشمیر میں ایک 'جے سی او' سمیت پانچ ہندوستانی فوجی ہلاک
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں کشمیری فریڈم فائٹرز کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے پانچ فوجی ہلاک ہو گئے جن میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر بھی شامل ہے۔ہندوستانی فوج نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں فوج کے آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ میں ایک جے سی اوسمیت پانچ فوجی مارے گئے۔فوجی ترجمان کے مطابق ہندوستانی فوج نے سرنکوٹ علاقے کے کئی دیہاتوں میں سرچ آپریشن شروع کیا اور اسی دوران کشمیری علیحدگی پسندوں کے حملے میں ہندوستانی فوجی مارے گئے۔علاقے میں مزید فوج بھیجی گئی ہے اور فوج کا آپریشن مسلسل جاری ہے۔
واپس کریں