چین اور انڈیا کے درمیان فوجی سطح کے مزاکرات کا13 واں اجلاس ناکام
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) چین اور ہندوستان کے درمیان لداخ میں تنازعہ پہ ہونے والی فوجی سطح کی بات چیت ناکام ہو گئی ہے۔انڈیا چین کور کمانڈر لیول میٹنگ کا 13 واں دور 10 اکتوبر 2021 کو چشول مالڈو بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں چین نے ہندوستان کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو مسترد کر دیا۔ہندوستانی فوج اور حکومت میں چین کی طرف سے سخت روئیہ اپنانے پر شدید پریشانی پائی جا رہی ہے۔ہندوستان یہ جانتا ہے کہ لداخ علاقے میں چین کے ساتھ لڑائی کی صورت '' کواڈ'' انڈیا کو بچانے نہیں آئے گا۔
واپس کریں