پونچھ،سرن کوٹ میں کشمیر ی حریت پسندوں سے جھڑپوں میں دو افسران سمیت متعدد بھارتی فوجی ہلاک
No image پونچھ ( کشیر رپورٹ) ہندوستانی فوج کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پونچھ علاقے میں کشمیری حریت پسندوں کے ساتھ چھ دنوں سے جاری جھڑپوںمیں ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کی تعدادنو ہو گئی ہے جس میں دو افسر بھی شامل ہیں،تاہم دیگر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مارے جانے والے ہندوستانی فوجیوں کی تعداد گیارہ سے زیادہ ہے۔ہندوستانی فوج نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پونچھ کے سرن کوٹ علاقے میں درہ گلی میں فوج نے حریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا جس پر حریت پسندوں نے ہندوستانی فوجیوں پر متعدد حملے کئے جس میں متعدد ہندوستانی فوجی مارے گئے۔ہفتہ کو مزید دو ہندوستانی فوجیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جن سے وائرلیس پر رابطہ ختم ہو گیا تھا۔ ہندوستانی فوج نے تین میل علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے ۔ ہندوستانی فوج مزید فوجیوں کے جانی نقصان سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ہندوستانی فوج کے اس آپریشن میں کمانڈوز کے علاوہ ہیلی کاپٹر اور ڈرون بھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔ حریت پسندوں کے ہاتھوں کافی تعداد میں فوجی مارے جانے سے ہندوستانی فوج شدید تشویش کا شکار ہے۔
واپس کریں