مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں دو کشمیری فریڈم فائٹر شہید، ایک ہندوستانی فوجی ہلاک،دو شدید زخمی
No image شوپیاں( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں کشمیری حریت پسندوں سے جھڑپ میں شدید زخمی ہونے والے تین ہندوستانی فوجیوںمیں سے ایک ہلاک ہو گیا ،جھڑپ میں دو کشمیری حریت پسند شہید ہوئے ۔ شہید ہونے والوں میں ایک عادل وانی کشمیری حریت پسند تنظیم '' دی ریزسٹینٹ فرنٹ'' کا شوپیاں میں ضلعی کمانڈر بتایا جاتاہے جس نے گزشتہ سال جولائی میں کشمیری مسلح مزاحمت کاروں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ہندوستانی فوج نے مجاہدین کی اطلاع ملنے پر شوپیاں کے دراگڈ علاقے میں آپریشن شروع کیااور اسی دوران کشمیری حریت پسندوں نے ان پر حملہ شروع کر دیا جس سے تین ہندوستانی فوجی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے بعد میں ہلاک ہو گیا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین عشروں سے ہندوستان سے آزادی کے لئے مسلح مزاحمتی تحریک جاری ہے اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری ہندوستانی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں جبکہ حریت پسندوں کے ہاتھوں مارے جانے والے ہندوستانی فوجیوں کی تعداد میں ہزاروں میں ہے۔
ہندوستان نے عالمی برادری کو گواہ بناتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقرار کیا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ رائے شماری سے حل کیا جائے لیکن پھر ہندوستان کی طرف سے رائے شماری سے انکار اور کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کی ہٹ دھرمی پر کشمیریوں نے کئی بار ہندوستان کے خلاف سیاسی اور مسلح تحریکیں چلائیں۔اب خصوصا1990سے ہندوستان کے خلاف آزادی کی مسلح اور سیاسی مزاحمتی تحریک جاری ہے۔

واپس کریں