دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن15 نومبر کو، الیکشن شیڈول جاری،الیکشن اصلاحات کے لئے سیاسی جماعتوں سے تجاویز طلب
No image اسلام آباد ۔ گلگت بلتستان الیکشن 2020کا شیڈول جاری کردیاگیا جس کے مطابق تمام 24 حلقوں پر عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔چیئرمین الیکشن کمیشن راجا شہباز کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کیانتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی25 ستمبرسے30 ستمبرتک جمع کرائے جاسکیں گے۔7اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست19 اکتوبرکوشائع اور20 اکتوبرکو الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
'نوٹیفیکیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کے مقصد سے سیاسی رہنمائوں سے الیکشن اصلاحات کے لئے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔، نوٹیفیکیشن وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورکے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن کے حوالے سے حکومتی اوراپوزیشن رہنمائوں کو خط بھی لکھا ہے۔ خط کی کاپی شہباز شریف، بلاول بھٹوزرداری، خالد مگسی، اخترمینگل، مولانا اسعد محمود، شیخ رشید، خواجہ آصف، شاہ محمودقریشی، طارق بشیرچیمہ، غوث بخش مہر و دیگر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
واپس کریں