دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیری فریڈم فائٹرز کا بڈگام کے چاڈورہ علاقےمیں انڈین فورسز پہ حملہ، ایک افسر ہلاک
No image سرینگر۔مقبوضہ کشمیر کے سطی ضلع بڈگام کے بادی پورہ چاڈورہ علاقے میں کشمیری مجاہدین نے' سی آر پی ایف' کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس سے ایک سب انسپکٹر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مجاہدین' سی آر پی ایف' افسرکی سروس رائفل بھی چھین کر لے گئے۔ بھارتی فوج نے وسیع علاقوں کو محاصرے میں لے کر مجاہدین کی تلاش شروع کی ہے۔کشمیری فریڈم فائٹرز کے حملے میں ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر جس کی شناخت این بڈولے ساکن ناگپور کے طور پرہوئی ہے۔وہ گولیاں لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوااور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہو گیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور ایس اوجی نے بادی پورہ چاڈورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی جس دوران کئی گھنٹوں تک رہائشی مکانات کی بھی تلاشی بھی لی گئی تاہم مجاہدین کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد فورسز اہلکار وہاں سے واپس بارکوں کی اور لوٹ آئے۔
سی آر پی ایف ترجمان پنکج سنگھ نے واقعے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات اعلی الصبح مجاہدین نے بادی پورہ چاڈورہ کے علاقے میں سی آر پی ایف کی پارٹی پر فائرنگ کی جس وجہ سے ایک اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ سی آر پی ایف ترجمان نے مزید بتایا کہ مارے گئے افسر کی سروس رائفل بھی غائب ہے اور باور کیا جارہا ہے کہ مجاہدین اس کی رائفل لے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام میں پچھلے بارہ گھنٹوں کے دوران مجاہدین نے دو حملے کئے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے چاڈورہ ، چرار شریف ، کھاگ ، بیروہ اور بڈگام ضلع کے دوسرے تحاصیل میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ کشمیری فریڈم فائٹرز کے حملوں سے بھارتی فورسز پریشانی اور خوف کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انڈیا کے خلاف گزشتہ تیس سال سے آزادی کی مزاحمتی تحریک جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوج کشمیریوںکے خلاف مسلسل فوجی آپریشنز میں مصروف ہے۔
واپس کریں