دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ترکی میں دو روزہ مزاکرات ، الفتح اور حماس کا فلسطین میں انتخابات کرانے پہ اتفاق
No image استنبول۔ فلسطین کی دو مخالف جماعتوں الفتح اور حماس کے درمیان فلسطین میں عام انتخابات کرانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں تنظیموں نے طے کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی علاقے میں آئندہ چھ ماہ کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے۔الفتح اور حماس کے درمیان ترکی میں دو روزہ مزاکرات میں اتفاق ہونے کے بعد فلسطین میں االیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس کی الفتح کا مغربی کنارے کے علاقے پہ کنٹرول ہے جبکہ غزہ کے علاقے حماس کے کنٹرول میں ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس جلد ہی فلسطینم میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
واپس کریں