دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان الیکشن اصلاحات کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی نے28 ستمبرکو اجلاس طلب کر لیا
No image اسلام آباد ۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کو شفاف بنانے کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی رہنمائوں سے تجاویز طلب کی ہیں اور اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی نے 28 ستمبرکو پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس طلب کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے اس حوالے سے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف، چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کو مراسلہ بھیجا ہے۔سپیکر کے اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے تجاویز دی جائیں۔سپیکر قومی اسمبلی کی طر ف سے طلب کیا جانے والا اجلاس 28 ستمبر کو دن 3 بجے منعقد ہو گا۔اس اجلاس میں گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن کو شفاف بنانے کے حوالے سے الیکشن اصلاحات کی جائیں گی اور اس حوالے سے قوانین اور قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔
گلگت بلتستان الیکشن 2020کا شیڈول گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق تمام 24 حلقوں پر عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔چیئرمین الیکشن کمیشن راجہ شہباز کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کیانتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی25 ستمبرسے30 ستمبرتک جمع کرائے جاسکیں گے۔7اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست19 اکتوبرکوشائع اور20 اکتوبرکو الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے آئین میں ترمیم بھی ضروری ہے۔
واپس کریں